سمت۔ اردو ادب کا آن لائن زیر ترتیب جریدہ

Friday, December 16, 2005

غزل.. فہیم احمد فہیم میئو

غزل

فہیم احمد فہیم میئو

یہ حقیقت بھلےآشکارہ نہیں

پر محبت کےبن اب گزارہ نہیں

آو مل بیٹھ کر حل کریں مسئلہ

دُشمنی نےتو کچھ بھی سنوارہ نہیں

اب نکالو کوئی راہ چاہت بھری

اور اسکےسوا کوئی چارہ نہیں

دوستی میں الٰہی جتادےانہیں

یوں لڑائی میں تو کوئی ہارا نہیں

اپنی خوداری ہےسب سےپیاری ہمیں

اس کےبدلےمیں کچھ بھی گوارہ نہیں

زورِ بازو پہ اپنےبھروسہ کرو

ہم سےبڑھ کر کوئی بھی ہمارا نہیں

یہ جو وادی ہے، اسکےمکینوں کی ہے

کچھ ہمارا نہیں کچھ تمھارا نہیں